۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ شبیر میثمی

حوزہ/ مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظام ولایت فقیہ ہی تشیع کی حفاظت کی ضامن ہے، دوستان قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ تشیع پاکستان میں بہتر انداز میں آگے بڑھ سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بهٹ شاہ / مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی کی اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کنونشن میں شرکت و خطاب کرتے ہوئے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے طلباء میں قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے سکالرشپ کا اعلان کیا۔

علامہ شبیر میثمی نے اپنے خطاب میں مرکزی سیکریٹری جنرل نے اصغریہ اسٹوڈنٹس آگنائزیشن پاکستان کے بزرگ دوستان کی کاوشوں کی تعریف کی، اور اس بات پر زور دیا کہ موجودہ زمانے میں نظام ولایت فقیہ ہی تشیع کی حفاظت کی ضامن ہے، دوستان قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے ہاته مضبوط کریں تاکہ تشیع پاکستان میں بہتر انداز میں آگے بڑه سکیں۔

اس موقع پر مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے اصغریہ اسٹوڈنٹس آگنائزیشن کے طلباء کو قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا، ساته ہی علامہ شبیر میثمی نے نوجوانوں میں انعامات بهی تقسیم کئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .